دیوان اردو

0
1183

دیوان پر خوش آمدید

دیوان ایک ڈیجیٹل ادبی و ثقافتی فورم ہے، جس کا مقصد مغرب میں مقیم افراد کو علم و ادب اورتخلیقی اظہار کا موقع فراہم کرنا ہے۔

ہم سمجھتے ہیں کہ پوسٹ کولونیئل ازم اور عالمی مہاجرت کے پس منظر میں زبان و ادب اور کلچر کی بدلتی ہوئی ہیئت کو تسلیم کرنے اور اس کی نئی تشریحات کی ضرورت ہے۔

ہم عالمی سطح پر، بالخصوص یورپ میں، اردو اور انگریزی کے لسانی سنگم سے منحرف ہونے کے بجائے ناگزیر بائے لنگول ازم کو اہم کلچرل اور ادبی تبدیلی سمجھتے ہیں۔

دیوان کی کوشش ہے کہ اردو ادب و ثقافت کو نہ صرف انگریزی بلکہ دیگر یورپی زبانوں اور ثقافتوں سے بھی متعارف کرایا جائے تاکہ اردو بولنے والے دور حاضر کے عالمی رجحانات سے بھی واقف رہیں۔